الیکشن 2018: بایئکاٹ کیوں ضروری ہے؟

بایئکاٹ کیوں ضروری ہے؟
کٹھ پتلی الیکشن کا بایئکاٹ کریں
کچھ لوگ سوشل میڈیا پر ایک مہم چلارہے ہیں جس میں عوام سے الیکشن کا بایئکاٹ نہ کرنے کے حق میں دلائل دیئے جارہے ہیں۔ کہا جارہاہے کہ اگر آپ ووٹ دینے نہ گئے تو کوئی اور آپ کا ووٹ ڈال جائے گا، لہذا ووٹ ڈالنے ضرور جایئں لیکن اپنا ووٹ مسترد کرکے، خراب کرکے، دوتین جگہ مہر لگاکرضائع کرکے آجایئں۔
بظاہر یہ ایک مضبوط دلیل نظر آتی ہے لیکن اسکے مضمرات بہت زیادہ ہیں۔پہلی بات تو یہ کہ پولنگ اسٹیشنز پرنظرآنے والی قطاریں اور ووٹروں کا ہجوم میڈیا پر دکھا کر عوام کو اور بین الاقوامی نگراں اداروں کو یہ باور کرایا جائے گا کہ مہاجروں نے الطاف حسین کی بایئکاٹ کی اپیل مسترد کردی ہے۔ اسطرح یہ تاثر دیا جائے گا کہ مہاجر عوام الطاف حسین کی سیاست کو مسترد کرچکے ہیں جو حقیقت کے بالکل منافی لیکن اسٹیبلشمنٹ کی خواہش کے عین مطابق ہوگا۔
دوسری بات یہ کہ اگر پولنگ اسٹیشنوں پر عوام کی طویل قطاریں نظر آیئں تواسٹیبلشمنٹ کیلئے مسترد کردہ ووٹوں کو اپنی منتخب کی ہوئی اور پسندیدہ سیاسی جماعتوں یا امیدواروں کے ووٹ میں تبدیل کرنا بالکل آسان ہوجائے گا اور مہاجر اس پر احتجاج کرنے کی پوزیشن میں بھی نہیں رہیں گے کیونکہ وہ خود قطاروں میں لگے ہوئے دیکھے جاسکتے تھے۔
اسکے برعکس پولنگ ڈے پر سنسان پولنگ اسٹیشن اور روایتی انتخابی گہماگہمی سے عاری ماحول کو متعصب میڈیا اور اسٹیبلشمنٹ کسی طرح چھپا نہیں سکے گا اور دھاندلی کی کوئی بھی کوشش بری طرح ناکام ہوجائے گی۔
لہذا مہاجر عوام اور شہری سندھ کے رہنے والے دیگرووٹرز کسی کے بہکاوے میں نہ آیئں اور الیکشن والے روز گھرپر رہ کر نہ صرف آرام کریں بلکہ دنیا کو بھی بتادیں کہ مہاجر قوم اپنے لیڈر کے ساتھ کھڑی ہے اور اپنے ساتھ ہونے والے مظالم کا انتقام اپنی سیاسی بصیرت سے لیا کرتی ہے۔


#BoycottElections2018
#BoycottElection2018

Comments