Posts

الیکشن 2018: بایئکاٹ کیوں ضروری ہے؟

Image
بایئکاٹ کیوں ضروری ہے؟ کٹھ پتلی الیکشن کا بایئکاٹ کریں کچھ لوگ سوشل میڈیا پر ایک مہم چلارہے ہیں جس میں عوام سے الیکشن کا بایئکاٹ نہ کرنے کے حق میں دلائل دیئے جارہے ہیں۔ کہا جارہاہے کہ اگر آپ ووٹ دینے نہ گئے تو کوئی اور آپ کا ووٹ ڈال جائے گا، لہذا ووٹ ڈالنے ضرور جایئں لیکن اپنا ووٹ مسترد کرکے، خراب کرکے، دوتین جگہ مہر لگاکرضائع کرکے آجایئں۔ بظاہر یہ ایک مضبوط دلیل نظر آتی ہے لیکن اسکے مضمرات بہت زیادہ ہیں۔پہلی بات تو یہ کہ پولنگ اسٹیشنز پرنظرآنے والی قطاریں اور ووٹروں کا ہجوم میڈیا پر دکھا کر عوام کو اور بین الاقوامی نگراں اداروں کو یہ باور کرایا جائے گا کہ مہاجروں نے الطاف حسین کی بایئکاٹ کی اپیل مسترد کردی ہے۔ اسطرح یہ تاثر دیا جائے گا کہ مہاجر عوام الطاف حسین کی سیاست کو مسترد کرچکے ہیں جو حقیقت کے بالکل منافی لیکن اسٹیبلشمنٹ کی خواہش کے عین مطابق ہوگا۔ دوسری بات یہ کہ اگر پولنگ اسٹیشنوں پر عوام کی طویل قطاریں نظر آیئں تواسٹیبلشمنٹ کیلئے مسترد کردہ ووٹوں کو اپنی منتخب کی ہوئی اور پسندیدہ سیاسی جماعتوں یا امیدواروں کے ووٹ میں تبدیل کرنا بالکل آسان ہوجائے گا اور مہاجر اس پ...